: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سڈنی…ممکنہ طور پر ملائشین ایئر لائن کے گمشدہ طیارے کا سراغ لگا لیا گیا۔آسٹریلوی حکام نے بحر ہند میں ملنے والے ٹکڑوں کی سیٹلائیٹ تصاویر جاری کردی ہیں۔ملائیشیا ائیر لائنز نے بھی تلاش کے لیے4 فوجی طیاریروانہ کردئیے۔آسٹریلیوی حکام کاکہنا ہے کہ ان ٹکڑوں میں ایک 24 میٹر یعنی 80 فٹ لمبا ہے جبکہ دوسرا 15 فٹ لمبا ہے ، حکام کے مطابق لاپتہ طیارے سے متعلق یہ اہم پیشرفت ہوسکتی ہے ، تاہم ابھی انکا جائزہ نہیں لیاگیا، پرتھ سے تقریبا ڈھائی ہزار کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب ٹکڑوں کی جانچ کے لیے
طیارے روانہ کردئیے گئے ہیں ۔آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے بتایا ہے کہ سیٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں ملبے کی نشاندہی ہوئی ہے جو کہ شاید لاپتہ طیارے کا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹکڑے بحیرہ ہند کے جنوبی حصے میں دکھائی دے رہے ہیں اور اس مقام تک پہنچنے میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب ملائشیئن حکام نے امریکی ادارے ایف بی آئی سمیت دیگر تفتیشی اہلکاروں سے پائلٹ اور ان کے نائب کے گھروں سے برآمد ہونے والے فلائٹ سیمیولیٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کی جانچ پڑتال میں تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔